امریکی فوج میں جلد ہم جنس پرستوں پر پابندی ہٹائے جانے کا امکان

واشنگٹن (اے ایف پی) پینٹاگون نے آنے والے ہفتوں میں ہم جنس پرست فوجیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کو اپنے جنسی روئے کو کھلکر بیان کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ’’مت پوچھو،مت بتائو‘‘ کی پالیسی چل رہی ہے۔ پابندی کا ایک سال کیلئے خاتمہ یکم جولائی کو کئے جانے کا امکان ہے۔