امریکی ریاست ورجینیا میں سیلاب سے مرنیوالوں کی تعداد 23ہوگئی‘سینکڑوں گھر تباہ
واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں مرنیوالوں کی تعداد 23ہوگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کے گورنر ارل رے ٹومبلن نے کہا ہے کہ شدید طوفان اور سیلاب نے ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ریاست کی 55 میں سے 44 کاؤنٹیز میں ناگہانی صورت حال کا اعلان کیا گیا ہے۔ایک شاپنگ سینٹر میں تقریبا 500 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ دوسری جگہوں پر امدادی کام جاری ہے۔سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ جب کہ طوفان سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔