دورہ آرمینیا کے آغاز پر پوپ کی جانب سے نسل کشی کی اصطلاح کا استعمال

ویٹی کن سٹی(آئی این پی) پاپائے روم فرانسس نے اپنے دورہ آرمینیا کے آغاز پر 1915 میں سلطنتِ عثمانیہ کے دور میں پندرہ لاکھ آرمینیائی مسیحی باشندوں کے قتلِ عام کے لیے نسل کشی کی اصطلاح استعمال کی۔ ویٹی کن ریڈیو کے مطابق کہا کہ یہ نسل کشی گزشتہ صدی کے المناک واقعات کا نقطہ آغاز تھی۔