دہشتگرد حملوں کا خطرہ‘ بنگلہ دیش کی جیلوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کا حکم

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک بھر کی جیلوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کا حکم دیاہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایک سینئرسکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ کہ یہ اقدام ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے تناظر میں کیا جارہاہے ۔دہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ ہے۔