چین نے تائیوان کے ساتھ قائم مواصلاتی میکینِزم ختم کر دیا

بیجنگ (اے پی پی) چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اْس نے تائیوان کے ساتھ پہلے سے قائم مواصلاتی میکنیزم کو بند کر دیا ہے۔ چین کے مطابق تائیوان کی نئی حکومت نے ’ایک چین‘ کے اصول کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چین کا اصرار ہے کہ قدامت پسند صدر سائی اِنگ وین 1992 کے اْس سمجھوتے کا احترام کریں ۔