صومالیہ: الشباب کا ہوٹل پر خودکش حملہ، فائرنگ،15 افراد ہلاک،10 زخمی

موغادیشو( اے ایف پی) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایک ہوٹل پر خودکش کار بم حملے میں15 افراد مارے، 10 زخمی ہو گئے جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی ۔ ناسہ ہیبلڈ ہوٹل میں اکثر سیاستدان اور ڈریا سپورا پارٹی کے عہدیدار آتے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق الشباب کے جنگجوئوں نے حملہ کیا 15 افراد ہلاک ، 10 زخمی ہو گئے۔حملہ آوروں نے ہوٹل میں متعدد افراد کو یرغمال لیا۔ بعض ذرائع کا کہنا تھا یہ خودکش حملہ ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 3سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ ترجمان الشباب نے کہا دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا متعدد افراد کو عقبی دروازے سے نکال لیا ہے۔