دمام: سینکڑوں پاکستانی اقامے کی معیاد ختم ہونے پر بے یارومددگار

دمام (آن لائن) سعودی عرب کے شہر دمام میں سینکڑوں پاکستا نی اقامے کی معیاد ختم ہونے پر رُل گئے ۔ متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں۔ سحری اور افطاری میں صدقہ خیرات کا کھانا کھانے پر مجبور ہیں دوائی کے لئے پیسے بھی نہیں ہیں ۔سعودی کے شہر دمام میں سینکڑوں پاکستانی اقامہ کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات سے دوچار ہیں متاثرین کو سحری اور افطاری پر پریشانی کا سامنا ہے ۔وہ صدقے کا کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ان کی مدد کریں اور انہیں یہاں سے نکالیں تاکوہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ کر سکیں جبکہ اس معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مئی سے سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے دمام میں پھنسے ملازمین کی تعداد 110 تھی۔ سعودی حکومت کو بھی معاملہ حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی تھی۔ دمام میں صرف پاکستانی نہیں دیگر ممالک کے شہری بھی پھنسے ہیں بہت جلد پاکستانیوں کو ان کے ملک واپس لے آئیں گے ۔