امریکہ: سیاہ فام لڑکے کے قاتل پولیس افسر بری ہونے کیخلاف احتجاج جاری

بالٹی مور (آئی این پی) امریکی ریاست بالٹی مور میں امریکی عدالت کے دوہرے معیار اور ایک سیاہ فام لڑکے کے قتل میں ملوث پولیس افسران کو باعزت بری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست بالٹی مور میں ایک سیاہ فام لڑکے کے قتل میں ملوث پولیس افسران کو باعزت بری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔نیویارک میں مقیم سیاہ فام کیمونٹی کے رہنما کرس گیلیو کا کہنا ہے کہ عدالت باقی تین کو بھی کچھ عرصے کے بعد رہا کر دیگی کیونکہ گورے جج کب سیاہ فام کیمونٹی کو انصاف دیں گے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بالٹی مور کیمونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نیویارک میں بھی احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کرینگے۔ واضح رہے کہ اپریل 2015 کو ایک سیاہ فام نوجوان پولیس کی حراست میں بیجا تشدد کی وجہ سے ہلاک ہو گیا تھا اور اس وقت نوجوان فریڈی کی ہلاکت پر نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔