کابل : جھڑپوں میں 22 افغان فوجی ہلاک 23 طالبان شہید

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک‘ اے ایف پی) افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 23 طالبان شہید اور 22 افغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ بم دھماکے سے ایک نیٹو فوجی بھی مارا گیا۔ حکومتی ترجمان نے وردگ میں 9‘ فرح میں 8 اور ہرات میں 3 طالبان شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے زورمست لولئی میں طالبان نے حملہ کرکے 10 افغان فوجی ہلاک کر دئیے۔ طالبان نے زازئی لیوانئی درہ میں بھی افغان فوجی قافلے پر حملہ کرکے 11 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ ماموزئی گاؤں میں افغان آرمی کو سامان سپلائی کرنے والے ایک ٹرک کو تباہ کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور کو ہلاک کر دیا۔