مائیکل جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاس اینجلس (ثناءنےوز ) عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرلر اور بلی جین البمزسے عالمی سطح پرشہرت حاصل کرنے والے مائیکل جیکسن کو دل کے عارضے کی شکایت پر لاس اینجلس کے یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔اس سے پہلے جب پیرامیڈکس کا عملہ مائیکل جیکسن کے گھر پہنچاتو انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ان کومصنوعی طریقے سے تنفس فراہم کیا گیا اور اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔