بھارت میں شدید گرمی ۔۔۔ 100 سے زائد افراد ہلاک

دہلی (اے ایف پی) بھارت میں شدید گرمی کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اڑیسہ میں 58‘ بہار میں 12‘ جھاڑکھنڈ میں 17 اور اترپردیش میں 24 افراد گرمی کے باعث دم توڑ گئے۔ حکومت نے چھتیس گڑھ میں سکول بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور بھارتی عوام مون سون بارشوں کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔