داعش کے جنگجوئوں کا شامی فورسز پر حملہ‘ 50 فوجی ہلاک
قاہرہ ( اے ایف پی ) داعش کے جنگجوئوں نے شامی فورسز پر حملہ کرکے 50 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔ آیزروسٹری ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے کہا ہے کہ فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر کا سر قلم کیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق 75 شامی فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں سے 50 کو ہلاک کر دیا گیا اور زیادہ تر کے سر قلم کئے گئے ۔ 17 ویں ڈویژن کے ترجمان نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔