عراق:تین خودکش بم دھماکے‘ 17 افراد ہلاک‘ 19 زخمی
بغداد(اے ایف پی) عراق میں خود کش دھماکوں کا سلسلہ جاری‘ مختلف علاقوں میں تین خود کش دھماکوں میں 17افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرکوک میں ایک مسجد کی کار پارکنگ میں خود کش کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔ وسطی بغداد میں ایک پرہجوم مقام پر یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکوں میں 13 افراد مارے گئے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری تشدد اور انتہا پسندی میں گذشتہ ماہ میں 2417 عراقی مارے گئے ہیں، اس میں سے 1531 عام شہری ہیں۔