فلوریڈا میں مسجد جلا دی گئی
فلوریڈا (آئی این پی) امریکی شہر فلوریڈا کی مسجد میں آگ لگا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میںمسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ امریکی حکام نے واقعے کو نفرت انگیز کارروائی قرار دے دیا ہے۔ امریکی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔