پشاور : نجی تنظیم کی قبائلیوں کو صوبائی قومی اسمبلی سینٹ میں نمائندگی دلوانے کیلئے سفارشات تیار
پشاور (این این آئی) نجی تنظیم لیگل ایڈ سل لاہور نے قبائلی علاقوں سے تعلق ر کھنے والے اقلیتی برادری کو صوبائی و قومی اسمبلی سمیت سینٹ میں نمائندگی دینے کیلئے سفارشات تیارکرلیں۔ نجی تنظیم لیگل ایڈ سل نجی تنظیم ایچ آر سی پی لاہور نے قبائلی علاقوںمیں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تحقیقات کرکے بل تیار کیا ہے نجی تنظیم کی سفارشات کے مطابق خواتین کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن میں اقلیتی برادری کی خواتین کو شامل کیا جائے۔
اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تنظیم کی کوارڈینٹر شانزہ طارق کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ وتحصیل کونسل سمیت نیبر ہوڈ میں اقلیتی برادری کو نمائندگی نہیں دی گئی جس پر انہیں نے تحفظات کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ فاٹا میں کرسچنز کو ڈومیسائل نہیں ملتا۔ سفارشات کو بہت جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔
سفارشات