مصر:اخوان المسلمون کی سپریم کمیٹی کے صدر ساتھیوں سمیت گرفتار
قاہرہ(اے پی پی)مصرمیں اخوان المسلمین کی سپریم کمیٹی کے صدرکو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان طلعت فہمی نے کہا ہے کہ اخوان کی اعلی کمیٹی کے صدر محمد عبدالرحمن اور ان کے ساتھیوں کو اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمے داری مصری حکام پر عائد ہوگی۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھیوں کو حراست میں نہیں بلکہ جبراً اغوا کیا گیا ہے جن کی زندگی اس وقت خطرے میں ہے۔ واضح رہے کہ عبدالرحمن اور ان کے ساتھیوں کو مصری حکام نے گرفتار کیا ہے۔
مصر/گرفتار