فلسطینیوں کی حمایت کا الزام‘اسرائیل نے ہیومن رائٹس واچ کو کام سے روک دیا انسا نی حقوق تنظیم کی مذمت
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این+نمائندہ خصوصی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے تنظیم کو فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کی نگرانی کرنے کی اجازت دینے سے روک دیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ فلسطینیوں کی بے جا حمایت کر رہی ہے۔ اس لیے اس گروپ کو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں سروسز فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کی طرف سے اپنے تفتیش کار کو فلسطینی علاقوں کے دورے کے لئے ورک پرمٹ جاری نہ کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ 20فروری کو عمر شاکر کو ایک خط موصول ہوا جس میں انکار کیا گیا تھا۔
روک دیا