شبیر قائم خانی اور کیف الوریٰ سے تفتیش کی‘ گرفتار نہیں کیا: برطانوی دفترخارجہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ شبیر قائم خانی اور کیف الوریٰ سے ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کی گئی‘ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہیں بدھ کے روز امریکہ سے واپس برطانیہ بھیجا گیا۔ دونوں کو مشتبہ روابط کی بنیاد پر امریکہ داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا۔