افغان صدر کی آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
کابل (آن لائن) افغان صدر اشرف غنی نے ملکی دورے پر آئے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم مالکولم ٹرنبل سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ معدنیات ، واٹر مینجمنٹ ، پراجیکٹ مینجمنٹ ، پروگرام مینجمنٹ اور ہیلتھ سروسز کے شعبہ میں تعاون کرینگے۔