ہمیشہ یہودیوں کا ساتھ دونگا: ٹرمپ ان کے دشمنوں سے نمٹنے کا عزم
واشنگٹن (اے ایف پی) کیپٹل ہل میں یادگاری تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے خلاف واقعات کیخلاف لڑائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا بطور امریکی صدر میں ہمیشہ یہودیوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ہولوکاسٹ کے سلسلہ میں تقریب میں کہا آج ہم مارے گئے 6 ملین یہودیوں کی یاد منا رہے ہیں۔ نازیوں نے انہیں بیدردی سے قتل کیا۔