;جنگی جنون، بھارت فوجی اخراجات کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
نئی دہلی/ سٹاک ہوم (آئی این پی) بھارت فوجی اخراجات کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاریاعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھارت کے فوجی اخراجات میں 8.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا جس کے بعد 55.9 بلین فوجی اخراجات کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا۔ امریکہ 2015ءسے 2016ءکے درمیان 1.7 فیصد اضافے سے 611 بلین ڈالر اخراجات کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنے والا ملک ہے۔ دیگر سرفہرست میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا شامل ہیں، چین کا اس فہرست میں 215 بلین ڈالر اخراجات کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ روس نے گزشتہ سال اپنے فوجی اخراجات میں 5.9 فیصد اضافہ کر کے 69.2 بلین ڈالر اخراجات کئے اور اس طرح وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے پاکستان فوجی اخراجات کرنیوالے سرفہرست 15 ممالک میں بھی شامل نہیں۔