;پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کی ٹرمپ سے ملاقات، اسناد پیش کیں
واشنگٹن (این این آئی) پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں سفارتی اسناد پیش کر دیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے ۔وائٹ ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات کے دوران نئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد بھی پیش کیں۔اس موقع پر اعزاز چوہدری نے پاک-امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام امریکہ کے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔