تل ابیب:اسرائیل میں پہلی مرتبہ مسلمان خاتون جج تعینات
تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی حکومت نے ملکی تاریخ کی پہلی مسلمان خاتون جج کی تقرری کی منظوری دیدی۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر انصاف نے مسلمان خاتون حنا خطیب کی بطور جج تقرری کی توثیق کر دی۔ حناب خطیب کا تعلق شمالی اسرائیل کے شہر طمرہ سے ہے۔ حنا خطیب کو ملک کی شرعی عدالتوں میں تعینات کیا گیا ہے۔