یمن میں عرب اتحادی افواج کا القاعدہ کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن جاری , 800 سے زیادہ دہشت گرد مارے جانے کی تصدیق
اتحادی افواج کے بیان کے مطابق کارروائی کا مقصد یمن میں القاعدہ کے گڑھ المکلا کا قبضہ حاصل کرنا ہے. ابتدائی حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ سو سے زیادہ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ اکثر بھاگ گئے ہیں .عرب اتحاد کے مطابق آپریشن کے ذریعے متاثرہ شہروں میں انسانی بنیاد پر امدادی کارروائیاں کو کوششیں بڑھانے اور یمنی عوام کی مشکلات کم کرنے کا موقع ملے گا۔ آپریشن میں شریک ملکوں نے باور کرایا ہے کہ امن و استحکام کی بحالی تک یمن کے تمام شہروں میں دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا .آپریشن میں ،یمن ،سعودی عرب اور امارات کی سپیشل فورسزحصہ لے رہی ہیں.