واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیاہ فام کھلاڑیوں میں تنازع شدت اختیار کرگیا اور ایک مرتبہ پھر سیاہ فام کھلاڑیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد فٹبال کے اسٹارز سیاہ فام کھلاڑیوں نے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے قبل گھٹنوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل ایک تقریب سے خطاب کے دوران سیاہ فام فٹ بالرز پر خوب برسے اور ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے والے پلئیرز کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کیے۔ٹرمپ کے اس بیان سے سیاہ فام نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کے جذبات بھڑک اٹھے جس کے بعد کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے دوران ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر بھرپور احتجاج کیا۔امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں کہا کہ قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر یا تو نکال دیا جائے یا انہیں معطل کردینا چاہیے۔باسکٹ بال سٹار اسٹیفن کوری نے امریکی صدر کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024