کویت فضائیہ کے سربراہ 29 ستمبر کو پاکستا ن آئیں گے
کویت (عبدالشکور ابی حسن) کویت فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل عبداﷲ مودری 29 ستمبر کو پاکستان آئیں گے جہاں پاکستان میں ائرفورس کی آ¶ٹ پاسنگ پریڈ 30 ستمبر بروز جمعہ المبارک کو رسالپور میں شرکت کریں گے۔ آ¶ٹ پاسنگ پر میں کویت ائرفورس کے کمانڈر میجر جنرل عبداﷲ المودری مہمان خصوصی ہوں گے۔ آ¶ٹ پاسنگ پریڈ میں پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ سات کویتی کیڈٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے خصوصی طور پر کویت فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل عبداﷲ المودری کو مہمان خصوصی کی دعوت دی ہے۔ یاد رہے پاک کویت فضائیہ میں ایک معاہدہ طے پایا ہوا ہے جس کے تحت پاکستانی فضائیہ کے ٹیکنیکل اسٹاف کویت میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور سینکڑوں پاکستانی ٹیکنیشن کویت میں موجود ہیں۔