یورپ میں جہادی گروپ کا حصہ بننے والوں میں 10 فیصد تعداد خواتین کی ہے: امریکی میڈیا
نیویارک (نمائندہ خصوصی) مغربی ممالک میں جہادی گروپ شام اور عراق میں جہاد کیلئے خواتین کو بھرتی کررہے ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنیاد پرست اسلامی گروپ میں بھرتی ہونے والوں میں سے 10 فیصد تعداد خواتین کی ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف اشتہارات، خبروں اور تصاویر سے متاثر ہوکر جہادی گروپ میں شامل ہو رہی ہیں۔