کوئٹہ میں فضل الرحمن پر خودکش حملے پر گہری تشویش ہے: امریکہ

 واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن پر ہونے والے خودکش بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ میں خاتون ترجمان جین ساکی سے جب کوئٹہ بم دھماکوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا ، تو  ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار ایک قدرتی امر ہے۔ تاہم  ان کا کہنا تھا کہ اِس واقعہ کی تفصیل معلوم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں۔