خواتین ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف احتجاج سے باز رہیں : سعودی حکومت کا انتباہ

 خواتین ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف احتجاج سے باز رہیں : سعودی حکومت کا انتباہ

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کی ڈرائیونگ پر لگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاج کا حصہ بننے والی خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سعودی وزارت داخلہ کا بیان اس خبر کے بعد سامنے اّیا جس میں کہا گیا تھا کہ خواتین گزشتہ سال 26 اکتوبر کو احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اس سال بھی احتجاج کا ارادہ رکھتی ہیں۔
سعودی/انتباہ