امریکہ: طالب علم کی فائرنگ ، دو ہلاک ، خود کوبھی گولی مار لی

امریکہ: طالب علم کی فائرنگ ، دو ہلاک ، خود کوبھی گولی مار لی

واشنگٹن( آن لائن+اے ایف پی+رائٹر ) امریکہ میں ایک سکول میں طالبعلم نے فائرنگ کرکے دو طلباءکو ہلاک اور 7 کو زخمی کر نے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ یہ بات ایک امریکی اخبار نے قانو ن نافذ کرنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہی ۔ واقعے کے بعد سکول کو خالی کرالیا گیا ، اساتذہ اور طلباءکو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اپنے آپ کو مار کر خود کشی کر لی ۔ فائرنگ کیفے ٹیریا کے قریب کی گئی اور پولیس اور اساتذہ نے فون کرکے پولیس کو اطلاع دی ۔زخمیوں کو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس کے مطابق دو طلباءلاپتہ ہیں۔
امریکہ / فائرنگ