ترک صدر رجب طیب اردوان نے شامی صدر بشار الاسد سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق روس سے وطن واپسی پر اردوان نے کہا کہ دمشق حکومت سے مذاکرات کے راستے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق سیاست کے دروازے آخری لمحے تک کھلے ہوتے ہیں۔ماضی میں اردوان بشار الاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے مطالبات کرتے رہے تھے۔ تاہم اردوان اور روس کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد ان کے موقف میں لچک دیکھی جا رہی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024