لندن، آکسفورڈ سرکس سٹیشن پر تشدد کا واقعہ ایک خاتون زخمی ‘فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے
لندن (عارف چودھری) لندن کے آکسفورڈ سرکس سٹیشن پر تشدد کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پہلے اس واقعہ کو دہشت گردی سمجھا گیا، فائرنگ کی بھی اطلاع تھی جس کی وجہ سے لوگوں میں افراتفری پیدا ہوئی، لوگ بھاگ رہے تھے، سٹیشن کو دو گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان نے کہا کہ واقعہ کو دہشت گردی کے طور پر لیا گیا، فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے بعد میں سٹیشن کو کھول دیا گیا۔