یاسین ملک کی چار سو کارکنوں کے ہمراہ 48گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کا آغاز

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بڈشاہ چوک سرینگر میں اپنی پارٹی کے 400 کارکنوں کے ہمراہ 48 گھنٹے کی بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے ۔ متاثرہ کشمیریوں کے اہلخانہ لاپتہ کشمیریوںکے والدین کی تنظیم(اے پی ڈی پی ) دانشور، طلبائ، ٹریڈرز اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنیں، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری، بارایسوسی ایشن، کشمیری پنڈت اور سکھ برادری کے اراکین کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی یاسین ملک کے ساتھ بھوک ہڑتال میں شامل ہیں ۔