کرپشن کیس: فرانسیسی عدالت میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے پوچھ گچھ

پیرس (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی خاتون سربراہ کرسٹین لاگارد سے ایک فرانسیسی عدالت میں گذشتہ روز کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تاہم اس بارے میں متعلقہ عدالت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ لاگارد نے کہا کہ 12 گھنٹے کی سماعت کے بعد عدالتی کارروائی کے دوران چھان بین کا یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی موجودہ سربراہ ماضی میں فرانس کی وزیر خزانہ رہ چکی ہیں اور انہیں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں ایک فرانسیسی کاروباری شخصیت کو 2008ء میں 400 ملین یورو کی ادائیگی میں اپنے ممکنہ کردار کے حوالے سے وضاحت کرنی ہے۔