مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کے مخالف ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

لندن (اے پی پی) برطانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غیرقانونی آباد کاری کی وجہ سے برطانوی حکومت اور عوام میں اپنی حمایت کھورہا ہے۔ برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے دورہ اسرائیل کے دوران اپنے ایک انٹرویو میں واضح طورپر کہاکہ برطانیہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر پر برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک میں اپنی حمایت کھو رہا ہے ً انہوں نے کہاکہ برطانیہ کیلئے اسرائیل وہ ملک ہے جس کے ساتھ کئی طرح سے ہمارے رابطے چل رہے ہیں لیکن ہم مقبوضہ علاقوں پر تعمیرات کوہرگز قبول نہیں کرتے۔