غیر قانونی مداخلت کی روک تھام، ترکی شام کیساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار تعمیر کرے گا

انقرہ (اے پی پی) ترکی ملک میں غیرقانونی مداخلت کی روک تھام کی خاطر شام کے ساتھ اپنی ملحقہ سرحد پر ایک دیوار تعمیر کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے وزیرِ کسٹم و تجارت حیاتی یازیجی نے کہا کہ شام کے ساتھ ملحقہ دیوار کی طوالت ڈھائی کلومیٹر ہوگی، دیوار پر خاردار تار لگائے جائیں گے اور کیمرے بھی نصب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دیوار صوبہ ہتائی کے چوکی چیل ویگیزو میں تعمیر کی جائے گی۔