عراق میں بم دھماکے ‘ فائرنگ ‘4 فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک

عراق میں بم دھماکے ‘ فائرنگ ‘4 فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک

بغداد (اے پی پی) عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاجی کے علاقے میں مسلح افراد نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے 4 فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ باقوبہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ موصل میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔