صدارتی انتخابات میں ایرانی سپریم لیڈر کی مداخلت حقیقی جمہوری نمائندگی کی راہ میں رکاوٹ ہے: جان کیری

تل ابیب (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کی شوریٰ نگہبان کی جانب سے متعدد امیدواروں کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امرکی وزیر خارجہ جو اس قت اسرائیل کے دورے پر ہیں ایران کے صدارتی انتخابات مین ایران کی سپریم لیڈر کے عمل دخل کو حقیقی جمہوری نمائندگی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا جان کیری کا کہنا ہے کہ یہ ایک آزاد شفاف اور منصفانہ عمل ہر گز نہیں ہوسکتا ایک غیر منتخب ادارہ صرف اس بنیاد پر بعض امیدواروں کوانتخابی دوڑ سے الگ کردے کہ کون بجا طور پر ملک کے مفادات کی نمائندہ کرنے کا اہل ہے۔ تل ابیب میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کی جانب سے شام کو فضائی دفاعی نظام کی فروخت خطے کے عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ایران کا جوہری نظام خطے میں عدم استحکام سے دو چار کئے ہوئے اور روس اب مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔