شام نے جنیوا کانفرنس میں شرکت کیلئے حامی بھر لی ہے: روسی دفتر خارجہ

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) روس کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شام نے شرکت کی اصولی طور پر حامی بھر لی ہے۔ روسی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام نے اجلاس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے تاکہ شام کی صورت حال کا سیاسی حل شامل عوام ہی نکالے۔