ترکی: پارلیمنٹ نے شراب کی فروخت اور تشہیر پر پابندی کا قانون منظور کر لیا

انقرہ ( این این آئی)ترکی کی پارلیمنٹ نے سیکولر حلقوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں شراب کی تشہیر پر پابندی اور فروخت پر سخت قواعد کے نفاذ کا قانون منظور کر لیا ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ قانون سے ترکی کی عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو شراب نوشی سے بچایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب حکومت کے سیکولر ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی ایجنڈا ترکی کی عوام پرٹھونس رہی ہے۔نئے قانون کے تحت رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک شراب کی فروخت پر پابندی ہو گی۔