بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کو فوری واپس لے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

جنیوا (کے پی آئی+آن لائن) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کونسل میں خواتےن کے خلاف تشدد کی نگرانی پر مامورخصوصی خاتون مبصرکی ان سفارشات کو عملی جامہ پہنائے جن کے تحت جموں کشمیر سے متنازعہ قوانےن آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ کی فوری واپسی پر زوردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے آغاز پر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد بارہ ملین تھی جو اس وقت پندرہ ملین ہو چکی ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اس کے علاوہ 214 ملین تارکین وطن ایسے ہیں جنہیں اپنے آبائی یا میزبان ملکوں کی جانب سے تحفظ حاصل نہیں ہے۔