بھارت اور امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

 واشنگٹن(آن لائن) بھارت اور امریکہ نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں مزید مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر سے ملاقات کے دوران یہ اتفاق رائے کیا ہے بھارتی وزارت داخلہ اور امریکی محکمہ انصاف حوالگی دہشتگردی واقعات میں ملوث افراد کو پھانسی دینے کے علاوہ دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے آپس میں مل کر کام کرینگے۔ دونوں عہدیداروں نے قانون کے نفاذ ، انسداد دہشتگردی اور عدالتی عمل کے حوالے سے بھی مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔