برطا نوی طیارے کی ہیتھرو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ‘193 پروازیں منسوخ

لندن (ثناءنیوز + اے پی پی) لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برٹش ایئرویز طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی، معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔ برٹش طیارے کی ہنگامی لینڈ کیلئے ہیتھرو ایئر پورٹ کے رن وے عارضی طور پر بند کر دیئے گئے۔ طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دوران پرواز برٹش ائیرویز کے طیارے کے دائیں انجن میں آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے پرطیارے کوہیتھرو ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے کو مسافروں سے خالی کرادیاگیا ۔ واقعے کے بعد ائیرپورٹ بند کردیاگیا جبکہ اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں بھی معطل ہوگئیں۔ بعد ازاں ایئر پورٹ کھول دیا گیا۔