برطانوی خفیہ اداروںکی جانب سے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کی جاسوسی کرنے کا انکشاف

لند ن (آن لائن)برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کو ملک کے خفیہ اداروں نے 1936 میں برطانوی تخت سے دستبرداری کے بحران کے دوران زیر نگرانی رکھا تھا۔بر طانو ی نشر یا تی ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف حال ہی میں قومی تاریخی دستاویزات کے برطانوی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی خفیہ دستاویزات سے ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق اس وقت کی برطانوی وزارتِ داخلہ نے حکم جاری کیا تھا کہ ’شاہی رہائش گاہوں اور یورپ کے درمیان ہونے والی تمام ٹیلیفون کی گفتگو ریکارڈ کی جائے۔