ایران کی جاسوسی سرگرمیوں پر سخت احتجاج کرینگے: سعودی وزیر خارجہ

انقرہ (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ شہز ادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر سخت احتجاج کرے گا۔اس کے بارے میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ سمیت عالمی اداروں بھی مطلع کیا جائے گا تاکہ ایران کے خلاف مناسب موقف اختیار کیا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کو سعودی عرب کے خلاف کام کرنے کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ان کی چند روز قبل ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں تہران کی جانب سے ریاض کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیاتھا۔