ایران نے شام میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کی تردید کر دی

تہران (اے پی پی) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے شام میں ایرانی فوجیوں کی ہر طرح کی موجودگی کی تردید کی ہے۔سید عباس عراقچی نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترک حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کی جانب سے شام میں ایران اور حزب اللہ کے فوجیوں کی موجودگی پر مبنی دعوے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے فوجی نہ پہلے شام میں موجود تھے اور نہ ہی اب موجود ہیں۔سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ شام کے دشمن اس ملک کے عوام میں اشتعال پیدا کرنے اور حالات کا رخ غلط راستے کی جانب موڑنے کے لیے اس طرح کے دعوے کررہے ہیں۔