اوکلا ہوما: طوفان سے متاثر افراد کی تعداد 373ہو گئی، 1200عمارتوں کو نقصان پہنچا

اوکلا ہوما (اے پی پی) امریکی ریاست اوکلاہوما میںآنے والے شدید طوفان سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر373 ہو گئی جبکہ 1200 کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ یہ بات ریاست کی میئر میری فیلن نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو اوکلاہوما میں ایک شدید طوفان آیا جس میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق اس طوفان سے دو ارب ڈالر کا نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔