اتحادی افواج کا انخلا، افغانستان میں طالبان کا اثر بڑھ سکتا ہے: روسی انٹیلی جنس چیف

ماسکو (نوائے وقت نیوز) افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد طالبان عسکریت پسندوں کا اثر و نفوذ بڑھ سکتا ہے۔ یہ بات روس کی خفیہ عسکری ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ائیگور سرگن نے کہی ہے۔ روسی خبر رسال ادارے کے مطابق ائیگور سرگن نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی کی صورت حال سے بین الاقوامی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ افغانستان سے اتحادی افوج کے انخلاءکے بعد کی صورت میں وہاں پر مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا۔