میانماراورشمالی تھائی لینڈ میں زلزلے سے پچیس سے زائد افرادہلاک اور متعدد زخمی ۔

میانماراورشمالی تھائی لینڈ میں زلزلے سے پچیس سے زائد افرادہلاک اور متعدد زخمی ۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق میانمارمیں جمعہ کو آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ صفرتھی جبکہ شمالی تھائی لینڈ میں چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا،جس کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، حکام کے مطابق زلزلے کے باعث زیادہ نقصان میانمار میں ہوا ہے جہاں پچیس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہچا ہے،دوسری جانب شمالی تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے سے ابھی تک ایک عورت کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جبکہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے