لیبیا پر مغربی فوج کی گولہ باری سے مزید بیس افراد ہلاک ، لیبیا پر مکمل نو فلائی زون قائم کردیا، اب فوجی آپریشن کی کمان نیٹو سنبھالےگا۔ ہیلری کلنٹن

لیبیا پر مغربی فوج کی گولہ باری سے مزید بیس افراد ہلاک ، لیبیا پر مکمل نو فلائی زون قائم کردیا، اب فوجی آپریشن کی کمان نیٹو سنبھالےگا۔  ہیلری کلنٹن

مغربی افواج نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب مغربی اورمشرقی علاقوں میں فوجی اہداف کے علاوہ آبادی پربھی حملے کیئے،حملوں میں مزید بیس سے زائد شہری جاں بحق ہوئےہیں۔ اس سے پہلے مصراتہ شہرکے ایک ہسپتال پر قذافی فورسز کی گولہ باری سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ادھر فرانس کے لڑاکا طیاروں نے نو فلائی زون کی خلاف ورزی پر لیبیا کا جنگی طیارہ مارگرایا ہے۔ دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ لیبیا پر نو فلائی زون قائم کرکے عوام کی مدد کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے ڈاکٹرز اور نرسیں بن غازی شہر بھیجے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیبیا کے خلاف فضائی آپریشن میں اتحادی ممالک کے طیارون نے حصہ لیا، ادھرامریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کاکہنا ہے کہ اتحادی افواج کارروائی میں لیبیا کا دفاعی نطام بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم اس میں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی،لیبیا کے نائب وزیرخارجہ خالد قائم نے پینٹاگون کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی طیارے اور بحری جہاز پانچ روز سے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ لیبیا کی جغرافیائی تبدیلی نہیں چاہتے ،معمرقذافی اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں جن کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا پڑے،انہوں نے کہا کہ وہ لیبیا کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں